اتوار,  16 مارچ 2025ء
کبڈی کے کھیل کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، میاں احمد ہارون سرا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے سابق معروف کھلاڑی میاں احمد ہارون سُرا جو عرصہ سے ٹورنٹو کینیڈا میں مقیم ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور کبڈی کی پروموشن کے لیے کوشاں رہتے ہیں گزشتہ روز ٹیلی فونک کے زریعے اپنے بیان میں کہا کبڈی جیسے روایتی کھیل جو نوجوانوں کو چست چوبند بنا کر منشیات و دیگر معاشرتی برائیوں سے دور رکھتا ہے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف آنا چاہیے اور اچھے کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے روایتی کھیل کبڈی کو کھیلنا چاہیے کبڈی کا کھیل نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے کبڈی کھیلنے والے منفی سرگرمیوں سے بچ کے رہتے ہیں جس کے اثرات معاشرے پر پڑتے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے وہ اس روایتی کھیل کو پرموٹ کرنے کے لیے ہر گاؤں دیہات میں حکومتی سرپرستی کرے شہروں میں اس کھیل کو پرموٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان منشیات جیسی لعنت سے بچ سکیں. ہم ہزاروں میل دور اپنے ملک کے نام کو روشن کرنے کے لیے کوشاں ہیں کچھ آوارہ پروموٹر اور کبڈی کے نام نہاد کبڈی کے کھلاڑی منفی سرگرمیوں سے اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

مزید خبریں