حافظ آباد(شوکت علی وٹو)وزیر اعلیٰ کی کوآرڈینٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی خصوصی کاوش سے بائی پا س ریلوے لائن فلائی اُوور کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔فلائی اُوور کے اس منصوبے پر 750ملین لاگت آئیگی جس میں سے حکومت پنجاب میں فوری طور پر 50فیصد فنڈز جاری کر دیے۔بائی پاس ریلوے لائن پر فلائی اُوور کی تکمیل کا منصوبہ عرصہ دراز سے التواکا شکار تھاجس کی تکمیل کے لیے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی تھی۔اور اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد برتھ نے اس فلائی اُوور کی سائٹ کا دورہ بھی کیا اور یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فلائی اُوور کے اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جا ئیگا جس کے لیے فنڈز بھی جاری کیے جائینگے۔وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقی یافتہ پنجاب کے ویژن کے مطابق اس فلائی اُوور کی تعمیرکا دوبارہ سے آغاز کر دیا گیا ہے۔فلائی اُوور کے لیے فنڈز کے اجراء اور تعمیراتی کام شروع ہونے پر شہری حلقوں نے اس کا خیر مقد م کیا ہے۔فلائی اُوور کے اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولت دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد