جمعرات,  06 فروری 2025ء
ریفرنڈم میں چوہدری یٰسین کی نہیں مزدورکی جیت ہوئی، اظہر حسین

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے انتخابات میں چاند تارے کے نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے والے چوہدری محمد یٰسین کی جیت پر ملک بھر سے مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، پالیمنٹ لاجز اور ہوسٹل کمیٹی کی طرف سےانکے نمائندہ اظہر حسین نے چوہدری محمد یٰسین کودلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا آج کی جیت صرف چوہدری یٰسین کی ہی نہیں بلکہ ایک مزدور کی بھی جیت ہے، امید ہے کہ اب تمام ورکرز کے درینہ مسائل جلد حل ہو جائینگے اور ورکرز اور ووٹرز نے جس طرح چوہدری یٰسین پر اعتمادکرتے ہوئے چاند تارے پر مہر لگا کر انکی کامیابی کو یقینی بنایا ہے وہ بھی آنے والے دنوں میں اپنے سپورٹرز اور ورکرز کے حقوق کا خیال پہلے سے بھی بڑھ کر رکھیں گے، اظہر حسین کا مزید کہنا تھا کہ چوہدی یٰسین کی جیت انکے لوگوں کے ساتھ رابطوں اور دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے ہوئے کا ثمر ہے جسکی وجہ سے مزدور ان پر بھروسہ کرتے ہیں، پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہوسٹل کیمٹی کے نمائندہ اظہر حسین نے چوہدری یٰسین کی صحت اور درازی عمرکی دعا کرتے ہوئے ایک اور پانچویں تاریخی فتح پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان، پولنگ 6 فروری کو ہوگی

مزید خبریں