اتوار,  02 فروری 2025ء
پیر ہاؤس بری امام سرکار میں جشن مولود کعبہ کے حوالے سے محفل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): گذشتہ شب 13 رجب المرجب کو بری امام سرکار کے پیر ہاؤس میں جشن مولود کعبہ، شیر خدا، داماد رسول، زوج بتول، چراغ ابو طالب، افضل النور بعد از حضور مولا علی علیہ السلام کرم اللہ وجہہ الکریم کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل سجادہ نشین بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔

صدر محفل، چراغ بری امام اور جانشین امام جناب پیر سید حیدر علی گیلانی نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ “مولا علی علیہ السلام افضلیت کی دوڑ کے امیدوار نہیں، بلکہ افضلیت طے کرنے کا معیار و نصاب ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “کچھ لوگ سادات کو شکست دے کر یزید کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ سادات سے احترام ہار کر جنید بغدادی بن جاتے ہیں۔”

اس موقع پر محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف نوجوان قوال اوصاف فتح علی خان نے سرچشمہ ولایت کی بارگاہ میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ان کی آواز نے محفل کو روحانیت کا رنگ دیا۔

محفل کے اختتام پر ملک و قوم اور عالمین کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

محفل میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مولا علی علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں