اتوار,  02 فروری 2025ء
حافظ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑبھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 38 ہزار 551 بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے جائینگے۔بچوں کو حفاظتی0 قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی 998 ٹیمیں بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن،بازارو،عوامی مقامات،سکولوں اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائینگی۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی علمائے کرام،تاجروں،اساتذہ،میڈیا کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں اسکی آگاہی بارے تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے بالخصوص والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ پاکستان پولیو فری ملک بن سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔تمام ٹیمیں اپنے مائیکرو پلان کے تحت اپنے تمام علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور تمام ٹرانزٹ پوائنٹ پر خاص طور پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا فریضہ سر انجام دیں اور ان مقامات سے کوئی بھی بچہ بغیر قطرے پیے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔

مزید خبریں