حافظ آباد(شوکت علی وٹو) پولیس نے اغواء ہونے والا تاجر 36 گھنٹوں میں بھوانہ سے بازیاب کروایا لیا گزشتہ روز حافظ آباد کے برتنوں کے تاجر شیخ لقمان یوسف کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جس پر فیملی شدید پریشانی میں مبتلا تھی.بازیابی کے بعد پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے.برتن بیچنے والا تاجر لقمان یوسف گزشتہ روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کر کے فوری ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کے نوٹس میں معاملہ لایا گیا ڈی پی او کی ہدایت پر تاجر کی فوری بازیابی کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی. آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور تھانہ سٹی پولیس نے مل کر تاجر کو بازیاب کروایا تاجر کی فیملی سی آئی اے پولیس پہنچ کر ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار، سی آئی اے انچارج عہد حسین تارڑ، ایس ایچ او سہیل اشرف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے گے، انجمن تاجر اتحاد حافظ آباد کے چیئرمین ملک ہمایوں شہزاد نے حافظ آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا.