جمعه,  31 جنوری 2025ء
بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے عمائیدین کامیر سعیدخان لانگو کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کےقلات کے عمائیدین نےجمعیت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے عمائیدین نےسردار زادہ میر سعیدخان لانگو پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار اور انکا ساتھ دینے اور انکی کامیابی کیلئے تمام پر کوششوں کو بروئے کار لانےکا عہدبھی کیا، سردار زادہ میر سعیدخان لانگونےباپ کے عمائیدین کی جانب سے حمایت کرنےپر انکاکا شکریہ ادا کیا اور انکے ساتھ مشاورت اورمل کر چلنے کا عہدکیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کےقلات کے عمائیدین نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے باپ عمائیدین نےنو جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سردار زادہ میر سعیدخان لانگوکا مکمل ساتھ دینے اور انکی کامیابی کیلئے تمام پر کوششوں کو بروئے کار لانےکا عہدکیا ہے،اس موقع پر سردار زادہ میر سعیدخان لانگو نے باپ کے عمائیدین کا اپنی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں، انکے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے، نو فروری کو ہونے والےضمنی انتخاب میںجیت عوام کی ہی ہو گی،انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں منتخب ہو کر عوامی مسائل کو پوری دیانت داری سے حل کرینگےاوربلوچ عوام کے دیرینہ مسائل حل کر کے انہیں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں اور عوام کی طرف سے بھی ہمیں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے،ہم پہلے بھی یہ انتخاب جیتے تھے اور آئندہ بھی عوامی قوت سے یہ انتخاب جیت کر اپنے عوام اور اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں