بدھ,  29 جنوری 2025ء
ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد فائر اینڈ ریسکیو سٹاف کی تنظیم نو سمیت دیگرمسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے، چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سی ڈی اے فائر بریگیڈ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسہ فائر بریگیڈہال سیکٹرG-7/1میں منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،ملک عاصم،سردارنسیم ممتاز،سردارمحمد آصف،صوفی محمودعلی،طارق آفریدی،عارف خان،سید سرفرازشاہ،چوہدری عزیز گجر،قاسم بلتی،صالح جمشیدسمیت سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی اس موقع پر راجہ حق نواز،ملک ندیم،مختیارحسین شاکر کی کاوشوں سے سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشاگروپ)کے سپریم ہیڈ عقیل قادری،کامران بشیر،محمد ندیم،منیراحمد،محمد آصف،معظم اقبال،احمد نوازستی،محمد عرفان،شاہد لطیف،فیصل محمود،محمد کامران،محمد بلال،محمداویس،محمد فیصل،اسدشاہ،محمد خان،متین احمد اور سرائیکی گروپ سے محمد بخش،منیراحمد،عبدالستار،محمد اسلم نیازی،محمدارشد،سمیع اللہ اورانکے دیگر ساتھیوں نے امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑکر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین)گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاشاگروپ کے سپریم ہیڈ عقیل قادری نے کہا کہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی کارکردگی سے متاثرہوکراور اپنی پندرہ سالہ رفاقت کو چھوڑکر سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہوئے ہیں اور بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین حقیقی تنظیم ہے جو ملازمین کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورہم اپنی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے مزدور یونین کو ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہاکہ آج کے جلسے سے یہ ثابت ہو گیا کہ تمام مزدور سی ڈی اے مزدوریونین کے پرچم تلے متحد ہیں اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں مزدور یونین کو کامیاب کریں گے،سی ڈی اے مزدور یونین واحد نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر ملازمین کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ہم نے اپنے دور میں سی ڈی اے ملازمین کو 6500پلاٹ الاٹ کروائے اور مزید 4000پلاٹوں کی منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کوہوناتھی لیکن مزدوردشمن قوتوں کی وجہ سے معاملہ عدالت میں چلا گیا جو ابھی تک زیر سماعت ہے اورسی ڈی اے مزدوریونین ان کیسوں کو عدالتوں میں لڑرہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پلاٹوں کا فیصلہ سی ڈ ی اے مزدوروں کے حق میں آئے گا اوراسی پلیٹ فارم سے ملازمین کو پلاٹ الاٹ ہونگے اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد فائر اینڈ ریسکیو سٹاف کی تنظیم نو،لیڈنگ فائر مین اور سپروائزرکی آسامیاں پیداکرواکر ملازمین کی پروموشن کروائیں گے اور باقی ماندہ تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔

مزید خبریں