پیر,  27 جنوری 2025ء
چکوال: راجہ ضمیر الدین احمد کا عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات اور افسوس کے اظہار کا سلسلہ

چکوال (روشن پاکستان نیوز) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، راجہ ضمیر الدین احمد نے اپنے حالیہ دورے کے دوران چکوال کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے اور مقامی افراد کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

راجہ ضمیر الدین احمد نے اپنے دورے کا آغاز کولیاں شریف سے کیا، جہاں انہوں نے چوھدری عبدالقدوس کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد، وہ موضع بھبھڑ گئے جہاں پروفیسر امجد نواز کی بہن کی وفات پر ان کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔ اس کے بعد انہوں نے موضع ڈوھمن کا دورہ کیا اور وہاں بھائی اقبال کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ راجہ ضمیر الدین احمد نے موضع خانپور میں بھی ملک نوید کی بہن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں کے دوستوں اور احباب سے ملاقات کی جن میں حاجی محمد اقبال، محمد رفاقت کہوٹ، راجہ اورنگزیب اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران انہوں نے گاؤں کی سڑکوں اور پل کے کام کا بھی معائنہ کیا اور مقامی افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میڈیم مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے مسائل حل کیے۔

راجہ ضمیر الدین احمد نے اپنے دورے کے دوران موضع پنجڈھیر ہ بھی کا دورہ کیا، جہاں گلیوں کی تعمیر کے کام کو سراہا اور میجر طاہر اقبال، ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد خان، ملک محمد اعظم، محمد سردار، راجہ قربان حسین، محمد صدیق اور خلیفہ محمد یونس جیسے افراد بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: چکوال: راجہ شاہد ضمیر اور راجہ ضمیر الدین احمد کی ولیمہ میں شرکت

راجہ ضمیر الدین احمد نے اس موقع پر کہا، “عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے اور جہاں بھی رہا ہوں، چکوال کے باسیوں کی مدد میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔”

راجہ ضمیر الدین احمد کا یہ دورہ چکوال کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیغام تھا کہ ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں