پیر,  27 جنوری 2025ء
اسلام آباد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر شاہ اللّٰہ دتہ کا افتتاح

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد کے علاقے شاہ اللّٰہ دتہ میں قائم ہونے والے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان شاہ نقوی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زحیم ضیاء، نائیک نزاکت، ملک یثرب، ملک ابرار، ملک دستگیر، ملک اسلام، یاسر زمان، سلیم نمبردار اور شاہ اللّٰہ دتہ کے دیگر اہلِ علاقہ بھی موجود تھے۔

کمیونٹی ہیلتھ سنٹر شاہ اللّٰہ دتہ 40 بیڈز پر مشتمل ہے، جس میں ایمبولینس سروس، الٹراساؤنڈ، ای سی جی، مفت ادویات، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی سروسز، فیملی پلاننگ اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زحیم ضیاء نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انجم عقیل خان نے سنٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کے اندر اسے 12 گھنٹوں سے بڑھا کر 24 گھنٹے فعال کرنے اور مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

مزید پڑھیں: انجم عقیل خان نے سبزی و فروٹ منڈی I-11/4 میں 30 کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

افتتاحی تقریب کے دوران اہلِ علاقہ نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کیا۔ انجم عقیل خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی قیادت میں پورے پاکستان، خصوصاً اسلام آباد شہر اور دیہات میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں