حافظ آباد (شوکت علی وٹو) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد جیل اسیران کو ان خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کرنا تھا۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاطف علی، جیل سپرنٹنڈنٹ کامران اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نثار احمد نے اس سیشن میں حصہ لیا اور قیدیوں کو ہیپاٹائٹس اور ایڈز سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر قیدیوں کو بتایا گیا کہ یہ دونوں بیمارییں کس طرح پھیلتی ہیں اور ان سے بچاؤ کے لیے کون سی احتیاطی تدابیر اپنائی جانی چاہئیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاطف علی نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ بہبود آبادی ضلع بھر میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے خصوصی کیمپس کا اہتمام کرتا ہے اور جیل کے قیدیوں کی بہتر صحت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عاطف علی نے مزید کہا کہ اس آگاہی سیشن کا مقصد قیدیوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی اور گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کا عمل جاری