اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ ریفرنڈم کے حوالے سے پارکس ڈائریکٹوریٹ میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی میئراعظم خان تھے،جلسے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،حاجی صابر،ملک عاصم،اظہرتنولی،ملک دلشاد،چوہدری زاہد،صوفی محمودعلی،سید مقبول حسین شاہ،کلیم اللہ زمری،ملک رزاق،سید ناظرحسین شاہ،ملک رمضان،چوہدری صغیر،فیاض عباسی،احمد فرازستی،چوہدری ناصرعزیز،چوہدری شاہداقبال،شوکت اقبال،قاری شیر عالم سیالوی،چوہدری اسداسلم سمیت سی ڈی اے سوشل میڈیا کے اراکین اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،جلسے میں سی ڈی اے پارکس ڈائریکٹوریٹ سے محسن اکرام عباسی کی قیادت میں چوہدری حسنین صفدر،راجہ ناصر،شاہ گل،وقاص عباسی،عدنان حسین،آصف محمود،عاشق حسین،عدنان کھوکھر،اویس رسول،فیصل محمود،شاہدگل،مشتاق عباسی،محمد حفیظ،مقصودمغل،ملک آصف،ساجد محمود،محمدنذر،محمدعمران،قیصرمحمود،نثاراعوان،چوہدری ذوالفقار،محمد عاشق،عبدالغفار،طارق علی خان اورانکے سینکڑوں ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور ایمپلائز یونین پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محسن اکرام عباسی نے کہا کہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی کارکردگی سے متاثر ہو کرامان اللہ گروپ کے ساتھ اپنی پندرہ سالہ رفاقت چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہوئے ہیں اور سی ڈی اے مزدور یونین پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہیں اور ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،جلسے سے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے محنت کش نے پارک ڈائریکٹوریٹ کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فتح مزدور یونین کامقدربن چکی ہے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین نے انوائرمنٹ ملازمین کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا،سی ڈی اے بورڈ سے انوائرمنٹ کے ریگولر ہونے والے ملازمین کی عمر کی پابندی ختم کروائی،مسٹررول ملازمین کو 89ڈیز پر منتقل کروانے کے لیے 535نئی آسامیاں پیداکروائیں،ہارٹیکلچر آفیسرکے لیے آسامیوں میں اضافہ کروایا گیا،تلوار الاؤنس میں اضافے سمیت خوشبوالاؤنس دلوایا گیا،ہزاروں ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کو مستقل کروایا گیا جبکہ نا اہل ٹولے کے دور میں انوائرمنٹ ملازمین کو انکی ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیاتھا،تمام ملازمین کے سکیلوں کی بلاتفریق اپ گریڈیشن کروائی،انوائرمنٹ میں ہارٹیکلچر اسسٹنٹ اور رینج آفیسر اور سپروائزر زمالیوں کے پروموشن کوٹے کی منظوری کروائی لیکن نااہل ٹولے کے دور میں انوائرمنٹ ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کو بھی ختم کر دیا گیاجسے سی ڈی اے مزدور یونین نے دوبارہ ریفرنڈم کے بعد بحال کروایا،ہم نے حالیہ دورمیں سی ڈی اے کے سات ہزار سے زائد ملازمین کی ٹائم سکیل اور ایک ہزارسے زائد ملازمین کی پروموشن کروائی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایاجبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور دوسری طرف بے روزگارنام نہادلیڈراپنی نوکری پکی کرنے کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہا ہے لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور انشاء اللہ 06فروری کو سی ڈی اے کے غیور محنت کش انتخابی نشان چاندستارہ پر مہر لگاکر سی ڈی اے مزدور یونین کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور نام نہاداور آؤٹ سائیڈرکو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سی ڈی اے کی سیاست سے رخصت کر دیں گے،انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ادارے کے تمام ملازمین کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق پروموٹ کروائیں گے اورتمام مالیوں کو بطور ہیڈمالی اور بش کٹرچلانے والے ملازمین کو سکیل نمبر07دلوانے سمیت دیگرمسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔