بدھ,  22 جنوری 2025ء
سلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیشرفت، 75 سے 80 فیصد کام مکمل

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز): راولپنڈی کی مشہور اور معروف ہاؤسنگ سوسائٹی، سلور سٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور اب تک 75 سے 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ممبران شمشیر علی چانڈیو، عبیداللہ، نبیل فاروق، بابر شہزاد، عامر اعجاز، ابوبکر سلیم، مزمل اکرم، اسامہ نور اور فرحت ناز نے سائٹ وزٹ کے دوران سوسائٹی کی ترقیاتی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ سوسائٹی کی منصوبہ بندی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے اور تمام ضروری این او سیز متعلقہ اتھارٹیز سے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

ممبران نے مزید بتایا کہ سوسائٹی کے لیے بجلی کے حصول کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور آئیسکو سے بجلی فراہم کی جا چکی ہے، جب کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی اپروول بھی بہت جلد متوقع ہے۔ سوسائٹی میں ٹیوب ویلز اور سٹریٹ لائٹس کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے، جس کے لیے مختلف کمپنیوں سے ریٹس حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ سولر سسٹم کی تنصیب شروع کی جا سکے اور سوسائٹی کے ممبران پر بجلی کے بلوں کا بوجھ نہ پڑے۔

ڈویلپمنٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی پلاٹوں کے قبضے دینے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں، اور بہت جلد ممبران کو ان کے پلاٹس کی خوشخبری دی جائے گی تاکہ وہ اپنے رہائشی منصوبوں کا آغاز کر سکیں۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کی تکمیل کے بعد، پراجیکٹ کی تکمیل کی رپورٹ متعلقہ محکموں میں جمع کرائی جائے گی۔

اس موقع پر سوسائٹی کے ممبران نے سوسائٹی کی ترقی اور دیگر معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اپنے ممبران کو بہترین سہولتیں فراہم کرے گی۔

مزید خبریں