بدھ,  22 جنوری 2025ء
پارا چنا،اشیائے خوردونوش، ادویات کی فوری فراہمی ناگزیر ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے پارا چنار کے وفد کی ملاقات موجودہ پاراچنار کی صورتحال ادویات کی فراہمی و دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی بھی فرمائی۔مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ سے جاری پارا چنار محاصرہ سے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ہیں، روڈ کو محفوظ بنا کر عوام کے لیے اشیائے خوردونوش، ادویات اور ایندھن کی فوری فراہمی ناگزیر ہے، اگر صوبائی حکومت اس ساری دلخراش صورتحال کو بروقت سنبھال لیتی تو معصوم عوام کو تکلیف دہ اور اذیت ناک حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا، جس نے اپنی نااہلی کی تمام حدیں پار کی ہیں، لوگ فاقوں پر مجبور ہیں لیکن انہیں اس مشکل سے نکالنے کیلئے اب تک روڈ کا نہ کھولا جانا بے حسی اور غیر ذمہ داری کی انتہاء ہے، تمام حکومتی ذمہ دار مکمل طور پر چپ سادھے ہوئے ہیں جبکہ اب تک کانوائے یا کوئی ایئر سروس بھی نہیں بھیجی گئی، کرم پارہ چنار ایشو پر تسلسل سے جاری حکومتی لاپرواہی انسانی المیے کا باعث بن چکی ہے لیکن حکمران طبقہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے اور سب کچھ ٹھیک اور اچھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گورنر کے پی سے ملاقات

مزید خبریں