پیر,  20 جنوری 2025ء
انجم عقیل خان نے سبزی و فروٹ منڈی I-11/4 میں 30 کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سبزی و فروٹ منڈی I-11/4 میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی، ممبر نعیم اعظم خان، وہاب خان گولڑہ، کوارڈینیٹر ڈویلپمنٹ حارث خان گولڑہ، اویس قرنی عباسی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے اس ترقیاتی منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی بات کی۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ضلع اسلام آباد، صدر انجمن تاجران اور دیگر نے ایم این اے انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کیا اور اس خطیر رقم سے شروع ہونے والی ترقیاتی سکیموں کو سراہا۔

اس موقع پر کرم خان، ملک ریاض پراچہ، جہانزیب بٹ، مسعود بٹ، مزمل شاہ، سیکرٹری مجسٹریٹ مارکیٹ کمیٹی محمد ثاقب، طاہر ایوب، ممبر آغا سراج، چوہدری الیاس وائس چیئرمین، چوہدری وسیم، اشفاق عباسی صدر گرین فوڈ، عمیر عنصر خان اور دیگر تاجر برادری، مزدور اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں: انجم عقیل خان اور دیگر ارکان کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات، تعلیمی اداروں کی رپورٹ پیش

مزید خبریں