پیر,  20 جنوری 2025ء
پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری مرحوم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں، آغا نیئر عباس جعفری

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) متحدہ علماء محاز پنجاب کے صدر آغا نیئر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری مرحوم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں انہوں نے شہر میں ان و امان اور بین المذاہب اہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کر دار ادا کیا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جا سکے گا شہر میں ان و امان اور بین المذاہب کو ف فروغ دینے میں کلیدی کر دار ادا کیا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا پر نہیں کیا جا سکے گا وہ انتہائی ملنسار اور تمام مذاہب میں مقبول تھے۔ انہوں نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قیام امن کیلئے جو کام کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر اظہار بخاری کے چہلم کے موقع پر محمدی مسجد لالکڑتی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصاحبزادہ پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری،پیر سرکار جی ، ملک شاہد غفور پراچہ،حافظ اقبال رضوی، آغا نیئر جعفری،شیعہ ملی ہکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف واحدی، سجادہ نشین بری امام پیر پیر حیدر علی گیلانی،اسسٹنٹ کمشنر الماس،سید عبداللہ شاہ ،سید محبوب بخاری ،دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں ۔ آغا نیئر جعفری نے چیئرمین امن کمیٹی پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری رح (مرحوم) کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوںے اپنی زندگی میں امن کے قیام کیلئے چیئرمین امن کمیٹی میں ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں اس ضمن میں ان گراں قدر خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قیام امن کیلئے جو کام کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوںنے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھٰن گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائیاں، ملزمان گرفتار، قیمتی اشیاء اور منشیات برآمد

مزید خبریں