پیر,  20 جنوری 2025ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا عوامی مسائل کے حل کے لیے سبزہ زار لان میں روزانہ دفتر قائم کرنے کا اعلان

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے عوامی مسائل کے حل اور شہریوں سے براہ راست ملاقات کے لیے سبزہ زار لان میں روزانہ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دفتر میں وہ صبح 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک موجود ہوں گے تاکہ شہری بلا روک ٹوک ان سے ملاقات کر سکیں اور اپنے مسائل کا حل دریافت کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ویژن کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام کو ان کی سہولت کے مطابق حکومتی دفاتر تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آفس کا مقصد عوام کو براہ راست اپنی شکایات پیش کرنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سہولت دینا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے اس موقع پر بتایا کہ اوپن ائیر سبزہ زار دفتر کے قیام سے شہریوں کو مسائل کے حل میں آسانی ہوگی اور وہ کسی قسم کی سفارش یا دفتری رکاوٹ کے بغیر اپنی درخواستیں پیش کر سکیں گے۔

یہ اقدام شہریوں کے لیے ایک نیا اور مؤثر طریقہ ہے جس کے ذریعے وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے مسائل حل کروا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے سینٹری ورکرز تنخواہوں سے محروم

مزید خبریں