جمعرات,  16 جنوری 2025ء
پاکستان میڈیا کونسل کراچی چیپٹر کے نئے عہدیداران کا اعلان، معین اللہ شاہ صدر اور میاں خرم شہزاد سیکرٹری جنرل مقرر

کراچی (شوکت علی وٹو) – پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) نے کراچی چیپٹر کے لیے سال 2025ء کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کا اعلان کر دیا ہے۔ معین اللہ شاہ کو صدر اور میاں خرم شہزاد کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر فیصل میمن، نائب صدر امجد انصاری، خازن عمران بیگ، جوائنٹ سیکرٹری محسن خالد خان اور سیکرٹری اطلاعات ساجد احمد شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کے نو اراکین میں سمیرا خان، شمائلہ عارف، رئیس شیخ، نوید گل، آصف راج میمن، وسیم ہاشمی، راو عدنان، محمد اویس باغی اور آصف اقبال میمن شامل ہیں۔

پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور اور مرکزی قیادت نے کراچی چیپٹر کی نئی گورننگ باڈی کے عہدیداران کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

مزید خبریں