اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ساتھ ایم این اے انجم عقیل خان اور ایم این اے ملک ابرار احمد کی ملاقات ہوئی، جس میں اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں کی ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے اور سی ڈی اے کے متاثرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے مزید تجاویز پر بھی غور کیا۔
یہ ملاقات اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کے نتیجے میں شہر کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے ، سب کو ٹیکس دینا ہو گا ، وزیر خزانہ