حافظ آباد(شوکت علی وٹو)برآمد شدہ مال مسروقہ میں 3کروڑ 31 لاکھ سے زائد نقدی،20.25 تولے طلائی زیورات ،4 ٹریکٹر، 01 جیپ، 181 موٹرسائیکلز، 10رکشے ،73موبائل فونز، 47 موٹر بجلی، 33 سولر پلیٹس، 15 گائے ،35 بھینسیں، 30 بکریاں، 20توڑے گندم و چاول اور دیگر مال مسروقہ سمیت تقریباً 16کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ شامل۔شہریوں کی جانب سے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے، ڈی پی او حافظ آباد اور انکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر بھرپور خراج تحسین، حافظ آباد پولیس کی جانب سے تقریب حوالگی مال مسروقہ کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے شہریوں میں برآمد شدہ مال مسروقہ تقسیم کیا۔حافظ آباد پولیس نے ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی قیادت میں گزشتہ چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں منظم جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے عرصہ دراز سے ڈکیتی، ہاﺅس رابری، راہزنی،سٹریٹ کرائم، ہائی وے رابری،نقب زنی، مویشی چوری، موٹرسائیکل چوری جیسے سنگین جرائم میں مطلوب 474چورو ڈکیت گرفتار کئے۔ ملزمان سے برآمد شدہ مال مسروقہ میں 3کروڑ 31 لاکھ سے زائد نقدی،20.25 تولے طلائی زیورات ،4 ٹریکٹر، 01 جیپ، 181 موٹرسائیکلز،47 موٹر بجلی ، 10رکشے ،73موبائل فونز، 33 سولر پلیٹس، 15 گائے ،35 بھینسیں، 30 بکریاں، 20 توڑےگندم و چاول اور دیگر مال مسروقہ سمیت تقریباً 16کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ شامل ہے۔ میڈم سی ایم پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس نے ڈی پی او فیصل گلزار کی قیادت میں تقریباً 53 کے قریب چور و ڈکیت گینگز کے 234 سے زائد ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے نتیجہ میں برآمد ہونے والا جدید اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی عوام الناس کے سامنے پیش کی گئی حافظ آباد پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے648 ملزمان گرفتار کر کے 505 مقدمات درج کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے 20 کلاشنکوفیں، 373 پسٹلز،5 ری پیٹرز،22 بندوقیں اور35 رائفلیں برآمد کی گئیں۔اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ڈی پی او فیصل گلزار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس اہم ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے ۔