اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پیر ہاؤس بری امام سرکار میں 13 رجب المرجب کو جشن مولود کعبہ کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل شیر خدا، داماد رسول، زوج بتول، چراغ ابو طالب، اور افضل النور بعد از حضور، حضرت مولا علی علیہ السلام کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد کی گئی۔
محفل کی صدارت چراغ بری امام و جانشین امام پیر سید حیدر علی گیلانی نے کی، جبکہ نگرانی سجادہ نشین بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی نے کی۔
صدر محفل پیر سید حیدر علی گیلانی نے اپنے صدارتی خطاب میں مولا علی علیہ السلام کی فضیلت اور مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولا علی افضلیت کے امیدوار نہیں بلکہ افضلیت طے کرنے کا معیار و نصاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سادات کو شکست دے کر یزیدیت کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ سادات کا احترام کرکے جنید بغدادی بن جاتے ہیں۔
محفل میں قوالی کا بھی روح پرور اہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال اوصاف فتح علی خان نے سرچشمہ ولایت کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل کے اختتام پر ملک و قوم اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں: ریڈ زون اسلام آباد، بری امام میں کھلے عام ڈکیتی، سجادہ نشین بری امام برہم