حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)جسٹس اقبالین اور جی ڈی اے الائنس کے متفقہ امیدواروں نے میدان مار لیا، ڈسٹرکٹ بار مجموعی طورپہ 1105ووٹ کاسٹ کیے گئے،صدر کی نشست پر عثمان افضل چھٹہ 556 ووٹ لیکر کامیاب ہو گے جبکہ ان کے مدمقابل معظم علی بھٹی540ووٹ لیکر ہار گئے، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر میاں علی رضا بھٹی 687 ووٹ لیکر کامیاب مقابل نوید احمد لنگاہ 411 ووٹ حاصل کیے نائب صدر قاضی محمد جہانزیب 578ووٹ لیکرکامیاب مدمقابل رانا عدیل مقبول508 ووٹ لیکر ہار گئے جوائنٹ سیکریٹری غلام دستگیر تارڑ725ووٹ، لائبریری سیکریٹری ملک علی رضا اعوان 558ووٹ،فنانس سیکریٹری بلال حسن بھٹی 559ووٹ لیکر کامیاب رہے عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد کے روح رواں معروف سنیئر صحافی شوکت علی وٹو نے عثمان افضل چھٹہ صدر، میاں علی رضا بھٹی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
مزید پڑھیں: حافظ آباد: سول ڈیفنس محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، کرپشن کے الزامات