جمعرات,  09 جنوری 2025ء
قادیانیوں کوغیر شرعی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نوید عالم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایکشن کمیٹی تحفظ ختم نبوت سوسائٹیز زون فور اسلام آباد کےرہنماء نوید عالم کی جانب سےپولیس فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹر میں ایک درخواست جمع کروائی گئی ہےجس میں قادیانیوں کی جانب سے اپنی غیر شرعی سرگرمیوں کی روک تھام اور پلاٹ ٹرانسفر روکنے کی استدعا کی گئی ہے، نوید عالم کی جانب سے دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قادیانیوں کوغیر شرعی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قادیانیت کوئی مذہب یامسلک نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، اس فتنے نے ہمیشہ سے اسلام کے خلاف سازشیں کی ہیں اور اب یہ ہماری سوسائٹیز میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی تازہ مثال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن O-9 میں سامنے آئی جہاں دھوکہ دہی سے ایک مکان خرید کر قادیانی گروہ کے صدر کے نام گفٹ ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ اس جگہ کو مسلمانوں کے خلاف اپنی غیر شرعی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا سکے، درخواست میں عام شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا کہ وہ اس فتنے سے ہوشیار رہیں جو ہمارے دین اور عقیدے کا کھلا دشمن ہے، درخواست کے جواب میں ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے یقین دہانی کروائی کے پلاٹ قادیانیوں کی ٹرسٹ پر ٹرانسفر نہیں ہوگا اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی غیر شری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قادیانیت کوئی مذہب یامسلک نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے،نوید عالم

مزید خبریں