جمعرات,  09 جنوری 2025ء
ارڑ مغلاں تا للیاندی پل اور روڈ مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے، کوئی تاخیر نہیں ہوگی: ملک صہیب بلال بھرت

لاہور (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب راجہ ضمیر الدین احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سکریٹری ورکس اینڈ کمیونیکیشن پنجاب اور منسٹر ورکس اینڈ کمیونیکیشن پنجاب سے ملاقات کی، جس میں ارڑ مغلاں تا للیاندی پل اور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے خوشخبری سنائی گئی۔

راجہ ضمیر الدین احمد نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر میڈم مریم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کی دیرینہ مشکل کو حل کرنے کے لیے اس سکیم کی منظوری دی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان شاءاللہ یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہوگا اور کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

راجہ ضمیر الدین احمد نے کہا کہ میں ضلع چکوال کے تمام ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اپنے حلقے کے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پارٹی کی کامیابی ہے اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا ویژن ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں: چکوال: راجہ شاہد ضمیر اور راجہ ضمیر الدین احمد کی ولیمہ میں شرکت

یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جس سے نہ صرف سفر کی سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بھی آسانیاں آئیں گی۔

مزید خبریں