اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایکشن کمیٹی برائے تحفظ ختم نبوت سوسائٹیز زون فور اسلام آباد کے زیر اہتمام محمد نوید عالم کی قیادت میں قادیانیوں کی غیر شرعی سرگرمیوں کے خلاف ایک پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، اس احتجاج کا مقصد مسلمانوں کو یہ آگاہی دینا تھا کہ قادیانیت کوئی مذہب یامسلک نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، اس فتنے نے ہمیشہ سے اسلام کے خلاف سازشیں کی ہیں اور اب یہ ہماری سوسائٹیز میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہےجس کی تازہ مثال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن O-9 میں سامنے آئی جہاں دھوکہ دہی سے ایک مکان خرید کر قادیانی گروہ کے صدر کے نام گفٹ ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ اس جگہ کو مسلمانوں کے خلاف اپنی غیر شرعی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا سکے،پُرامن احتجاج کے انعقادمیں کمیٹی کے نمایاں رہنماءپروفیسر محمد اطہر شیخ (سرپرست)خرم شکیل (صدر، ٹریڈرز یونین، پاکستان ٹاؤن)چوہدری محمد یاسر،چوہدری نوید حبیب اللہ، نوید عالم ،میاں شعیب امیر،چوہدری شاہنواز،چوہدری محمد راشد،حفاد علی ناصر عبا س نے مؤثر کردار ادا کیا ، احتجاج کے ذریعے ایوانِ بالا، اعلیٰ عدلیہ اور حکومتی اداروں تک آواز پہنچانے کے لیے صدابلند کی گئی اور عام شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اس فتنے سے ہوشیار رہیں جو ہمارے دین اور عقیدے کا کھلا دشمن ہے، پر امن اور کامیاب احتجاج پرمحمد نوید عالم نےتمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کیا کہ وہ تحفظ ختم نبوت کے لیے پرعزم ہیں، کمیٹی کے ساتھ جڑنے والے اور اس مقصد کو کامیاب بنانے میں حصہ لینے والے تمام افراد کو دعا دی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے اور دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔
مزید پڑھیں: علامہ اقبال اور قادیانیت کے رد پر کتاب کی رونمائی کل ہوگی