منگل,  07 جنوری 2025ء
اسلام آباد: آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ کا 28 واں سالانہ عرس و تاجدارِ ختم نبوت اختتام پذیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد کے 28 ویں سالانہ عرس و تاجدارِ ختم نبوت کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ یہ تقریب سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ پیر طریقت رہبر شریعت عالمی مبلغ اسلام خواجہ عبید احمد عبید نقشبندی مجددی کی زیر صدارت اور صاحبزادہ حافظ محمد نعمان عبید نقشبندی کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا مقصد سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی، حضور غوث الاعظم حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی اور غوث زمان اعلحضرت خواجہ میاں نظام الدین کیانوی تاجدار کیاں شریف کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی پیر میاں مفتی محمد خبیب نقشبندی نظامی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیاں شریف، سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین، مفسر قرآن علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی، شیخ الحدیث علامہ خلیل الرحمن چشتی اور عالمی شہرت یافتہ قاری علی اکبر نعیمی سمیت مختلف اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

عرس پاک کی محفل میں جماعت اہلسنت پاکستان، مرکزی بزم عاشقانِ رسولۖ، تحریک لبیک، جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر دینی جماعتوں کے کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ایرانی سفیر جناب رضا امیری موغادم کی پیر ہاؤس بری امام سرکار آمد، دو طرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال

تقریب کے دوران خصوصی دعا بھی کرائی گئی جس میں کشمیر، فلسطین، پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالی سے بہتری کی دعا کی گئی۔

اس تین روزہ عرس کی محافل میں دین اسلام کی روشنی اور محبتِ رسولۖ کا پیغام عام کیا گیا، اور حاضرین نے اس روحانی محفل سے بھرپور استفادہ کیا۔

مزید خبریں