گجرات(ملک راشد) پہلوان گروپ فخرے جہلم گجرات کی طرف سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے جس میں پہلوان زریاب عاصم آف چوٹالہ اور پہلوان ملک ندیم آف طور کو گروپ کا مکمل آل کنٹرولر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گروپ کے سربراہان کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ اکھاڑوں میں پہلوانوں کے نام دینے اور دوسرے گروپوں سے نام لینے کا عمل مزید منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اب پہلوان زریاب عاصم اور پہلوان ملک ندیم کو اکھاڑوں میں کسی بھی پہلوان کا نام دینے یا لینے کا مکمل اختیار حاصل ہو گا۔ یہ فیصلہ گروپ کی ترقی اور بہترین کارکردگی کے لیے اہم قدم ہے، کیونکہ اس کے ذریعے اکھاڑوں میں معیار اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
پہلوان گروپ کی طرف سے ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی پہلوان بغیر اطلاع کے کسی اکھاڑے کے لیے اپنا نام دیتا ہے، تو وہ گروپ کے لیے قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کے ذریعے گروپ کے تمام ارکان کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ گروپ کے مفاد میں کام کرنا ہر فرد کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: پہلوان چوہدری ابرار آف کڑی اور ان کے صاحبزادے نے بگدر ٹریننگ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
گروپ کے سربراہان نے پہلوان زریاب عاصم اور پہلوان ملک ندیم کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کے تمام پہلوانوں نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا ہے اور اس نئے فیصلے کے ذریعے گروپ کو مزید مضبوط اور کامیاب بنایا جائے گا۔
یہ فیصلہ پہلوان گروپ کی کامیابی اور بہترین کارکردگی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور گروپ کے اندر موجود ہر فرد کو اپنے کام میں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔