راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کی سالانہ بورڈ میٹنگ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں شہر بھر میں پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، احمد حسن رانجھا کی کوششوں کو سراہا گیا، جنہوں نے راولپنڈی اور مری میں شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کیے۔
بورڈ میٹنگ کی صدارت صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بللال یاسین نے کی، جبکہ اسپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد طیب، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور کمشنر راولپنڈی آفس کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں 2024 میں پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شہریوں کی تفریحی اور سیاحتی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ مری اور راولپنڈی میں پارکس کی اپگریڈیشن اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی محنت قابل تعریف ہے۔ ان کی کوششوں سے عوامی پارکس اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی تفریحی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے
صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بللال یاسین نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتیں فراہم کر رہا ہے، جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کا عکاس ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے پارکس کی اپگریڈیشن اور گرین ڈیولپمنٹ کی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو مزید بہتر تفریحی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
بورڈ میٹنگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ایچ اے راولپنڈی اپنے اقدامات کو مزید مستحکم کرے گا تاکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پارکس کی خوبصورتی اور صفائی کے معیار کو بھی برقرار رکھا جا سکے۔