چکوال(روشن پاکستان نیوز) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان راجہ ضمیر الدین احمد نے اپنے حلقے میں ایک مصروف دن گزارا اور مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ارڑ مغلاں میں ماسٹر محمد نصیر کی ناگہانی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے بھائیوں ایڈوکیٹ مرزا ساجد حسین، مرزا ظفر اقبال اور دیگر خاندان کے افراد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر راجہ ضمیر الدین احمد نے کہا کہ “ہمارا اس گھر سے گہرا رشتہ ہے، ہمارے آباؤاجداد نے محبت اور عزت کا رشتہ قائم کیا تھا۔”
اس کے بعد، راجہ ضمیر نے کپٹن محمد شبیر اور حاجی انتظار حسین کی والدہ کی وفات پر ان کے گھروں کا دورہ کیا، دعاؤں کا اہتمام کیا اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈھلیانہ میں ملک محمد اقبال حسین اور ڈاکٹر نذر حسین کی والدہ کی وفات پر بھی جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
راجہ ضمیر الدین احمد نے اپنے گاؤں آ کر اپنے والد مرحوم کے دربار پر حاضری دی اور دعا کی۔ ان کے ہمراہ حلیفہ محمد یونس، مرزا سجاد اور قاضی محمد شبیر بھی تھے۔ اس کے بعد، راجہ ضمیر نے اپنے فروٹ فارم کا دورہ کیا اور اپنے بھائی راجہ قربان حسین کے ساتھ فریش میگوز کا لطف اٹھایا۔
آخر میں، راجہ ضمیر الدین احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میڈیم مریم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ کا معائنہ کیا جس کا مقصد للیاندی سڑک اور پل کی تعمیر تھا۔ حلقے کی عوام نے اس منصوبے کو سراہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔”
مزید پڑھیں: شیخو پورہ ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، فافن کی رپورٹ
راجہ ضمیر الدین احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ “میں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے اور 35 سال سے بغیر کسی تعصبات کے اپنے علاقے کے مسائل حل کرتا آ رہا ہوں، اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہی کام جاری رکھوں گا۔”