اتوار,  22 دسمبر 2024ء
سیرتِ خاتونِ جنتؑ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے، اکٹر شبیر میثمی

مظلومینِ غزہ اور پارہ چنار کے حالات پر امت کی توجہ ناگزیر ہے، شیعہ رہنماء

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ “خاتونِ جنت کانفرنس” میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شرکت کر کے اپنے مختصر و جامع خطاب سے سامعین کے قلوب کو منور کیا۔ یہ کانفرنس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور موجودہ چیلنجز پر امت کی رہنمائی کے لیے منعقد کی گئی تھی۔علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو موجودہ دور کی مشکلات کے حل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ انہوں نے نہایت جامع انداز میں آپ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی حیات امت مسلمہ کے لیے ہر دور میں رہنمائی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے نہ صرف مظلومینِ غزہ کی حالت زار پر روشنی ڈالی بلکہ پارا چنار کی موجودہ صورتحال کا بھی ذکر کیا اور ان واقعات کو امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے لمحۂ فکریہ قرار دیا اور کہا کہ یہ وقت جذباتی نعروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے کا ہے، پارا چنار کے حالات پر بات کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وہاں کے مظلوم عوام کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، پارا چنار کی سرزمین اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے اور وہاں کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا جا سکتا، اسی طرح غزہ، لبنان اور شام کے مظلوم مسلمانوں پر صہیونی مظالم کا سلسلہ اس وقت رک سکتا ہے جب پورا عالم اسلام ملکر اس خونخوار درندے کو لگام ڈالے گا، کانفرنس میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ معروف خطیب مولانا فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو بھی موجود تھے۔مرکزی سیکرٹری جنرل نے آخر میں دختر رسول اکرم ص کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور مفتی گلزار احمد نعیمی و دیگر جماعتوں کے رفقاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔کانفرنس کے شرکاء نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے خطاب کو موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے لیے ایک واضح اور ٹھوس رہنمائی قرار دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے فلسطین، پارہ چنار اور دیگر مظلومین کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی ، عمران خان سے ملاقات تک کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ، فواد چوہدری

مزید خبریں