بدھ,  11 دسمبر 2024ء
رانا طاہر اقبال کی کامیابی پر وزیر رانا تنویر احمد کو مبارکباد، مسلم لیگ ن کی جیت کا نیا سنگ میل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر احمد کو آج ان کے بھتیجے رانا طاہر اقبال کی حلقہ 139 شیخوپورہ سے بطور ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

مبارکباد دینے والوں میں رانا ظفر اقبال، صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب، چوہدری امتیاز الٰہی، صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور، خالد نواز گھمن، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب، راجہ ضمیر الدین احمد، چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب، ایم این اے ریاض ججہ، اور ایم این اے راؤ اجمل شامل تھے۔

مبارکباد کے پیغامات میں کہا گیا کہ رانا طاہر اقبال کی کامیابی مسلم لیگ ن کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ جماعت کے اندر عوام کی حمایت کا مظہر ہے۔ رانا تنویر احمد نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی یہودی پراڈکٹ، ملک کی تباہی کے ایجنڈے پر کارفرما ہے،رانا تنویر حسین

مزید خبریں