جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
حافظ آباد: معذور افراد کے عالمی دن کی تقریب، چیئرپرسن رخسانہ بھٹی کا خطاب

حافظ آباد(شوکت علی وٹو )چیئرپرسن ریسپیکٹ فارسپیشل پرسن رخسانہ بھٹی نے کہنا تھا کہ جو بظاہر معذور نظر آتے ہیں وہ معذور نہیں ہیں معذور وہ ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو سمجھ نہیں سکتا۔اگرانسان میں ایک چیز کی کمی ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کی دوسری صلاحیت میں اضافہ کردیا ہے تووہ کسی طرح سے بھی معذور نہیں ہیں بلکہ مختلف صلاحیتوں سے بہتر ہیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اورنارمل افراد میں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کریں جس سے ان میں حوصلہ پیداہوگا۔معذور افراد کی مدداس طرح سے بھی کرنی ہے کہ وہ بھکاری نہیں بلکہ معاشرہ کا ایک مفید شہری ثابت ہوں۔ معذور افراد کا دن منانے کا مقصد ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ان خیالات کااظہار نے معذورں کی بحالی کے عالمی دن حوالہ سے جناح ہال کے لان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،ایم پی اے صائمہ زید ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ گوجرانوالہ ڈویژن، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر، ڈی ایس پی ٹریفک ناصر چیمہ، ڈی ایس پی سی آئی اے رائے غفار، معروف سوشل ایکٹوسٹ سمیر چوہدری، معروف سوشل ایکٹوسٹ محترمہ نائلہ،پاکستان کے معروف ٹرانسجینڈر راہنما صبا گل،معروف بزنس مین وسپیشل پرسن رانا بشیر احمد کے علاوہ معذور افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معذور افراد کو تحائف پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: انسداد سموگ سرگرمیوں کے خلاف بڑی کاروائی، 68 لاکھ روپے جرمانے عائد

مزید خبریں