جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
شانزہ منیر نے بین الاقوامی کانفرنس میں کیمسٹری پوسٹرز کا مقابلہ جیت لیا

سرگودھا (روشن پاکستان نیوز) شانزہ منیر نے 22ویں بین الاقوامی کیمسٹری کانفرنس میں کیمسٹری پوسٹرز کا مقابلہ جیت کر نہ صرف پاکستان بلکہ جامعہ سرگودھا کے لئے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا. وہ ڈاکٹر حمیرا یاسمین گوندل کی زیر نگرانی شعبہ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں. تفصیلات کے مطابق 22ویں بین الاقوامی اور 34ویں قومی کیمسٹری کانفرنس کیم کون 2024 کی میزبانی یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے کی جس کے لئے کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان نے معاونت فراہم کی. دنیا بھر سے نامور سائنسدانوں نے کیمسٹری میں جدید رجحانات پ مقالہ جات پیش کئے اور سینکڑوں ریسرچ پیپرز پر بحث کی گئی. کانفرنس میں کیمسٹری کے مختلف موضوعات پر پوسٹرز کی نمائش بھی کی گئی جس میں شانزہ منیر کے پوسٹر کو قومی و بین الاقوامی ماہرین نےاس سال کا بہترین پوسٹر قرار دیا گیا. شانزہ منیر نے کہا کہ وہ اپنی استاد ڈاکٹر حمیرا یاسمین گوندل کی شکر گزار ہیں جن کی رہنمائی اور توجہ ان کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

مزید خبریں