بدھ,  04 دسمبر 2024ء
حافظ آباد میں پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس منایا گیا ورکرز کی بھرپور شرکت

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)پاکستان پیپلز پارٹی کا 57۔واں یوم تاسیس انتہائی جوش جذبہ کے ساتھ ڈیرہ ملک محمد وزیر اعوان پیپلز سیکرٹریٹ کسوکے روڈ حافظ اباد میں منایا گیا ۔جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حافظ آباد کے صدر سابق ایم پی اے ملک محمد وزیر اعوان نے کی اور مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے راہنما اووسیز ندیم اصغر کائرہ اور سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر ونگ پنجاب تھے چوہدری امان اللہ سندھو ایڈووکیٹ سابق صدر تحریک انصاف سابق صدر بار نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی عزت کرنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو پیپلز پارٹی ہے میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی اور جلد پورے ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جاٸے گا ۔تقریب سے سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر ونگ چوہدری یسین سندھو۔شفیق راہی ۔سید مصدق شاہ۔ملک علی مروان اعوان ضلعی صدر پیپلز یوتھ ۔رانا آفتاب ۔چوہدری امداد مبارک لودھراں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ معراج ۔شیخ الیاس اور دیگر نے خطاب کیا ۔سکرین کے ذریعے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سنا گیا اور اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پیپلز پارٹی کے شہداء کے لیے خصوصی دعا شفیق راہی نے کروائی۔ورکرز، مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

مزید خبریں