منگل,  19 نومبر 2024ء
اکبر خان مجاہد کی خروٹ آباد قبرستان کی ملحقہ زمین کی حد بندی کی درخواست

اسلام آباد (راشد ملک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کے رہائشی اکبر خان مجاہدنے کہا ہے کہ خروٹ آباد پشتون باغ قبرستان سے ملحقہ زمین جو کہ محکمہ حج اوقاف کی ملکیت ہے کی فوری طور پر حد بندی کی جائے تاکہ آئندہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، اس زمین کےحوالے سےاگر کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوا تو اسکے ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں ہونگی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر خان مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ خرو ٹ آباد پشتون باغ قبرستان سے ملحقہ زمین جو کہ محکمہ حج اوقاف کی ملکیت ہے کی فوری طور پرحد بندی کیجائے تاکہ اہل علاقہ کی تشویش ختم کی جاسکے،انکا مزید کہنا تھا کہ قبرستان کی سے ملحقہ حج اوقاف کی زمین کی حد بندی نہ کی وجہ سے دور دراز سے لوگ اپنے پیاروں کی تدفین ہمارے آبائی قبرستان میں کرتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، 1992ء میں بھی اسی طرح کا مسئلہ پیدا ہو نے سے سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کیساتھ ساتھ متعلقہ ڈی سی، اے سی اور تحصیلدار ریونیوسے اپیل کی ہ کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کریں اورحج اوقاف محملہ کو پابند کریں کہ وہ اہلیان علاقہ کے سامنے ثبوتوں کو سامنے رکھتے ہوئےاسکی حد بندی کرے اور اسکے اردگرد چار دیواری تعمیر کرے تاکہ آئندہ اس حوالے سے کوئی مسئلہ پیش نہ آئے، اگر آئندہ اس زمین کےحوالے سےاگر کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوا تو اسکے ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں ہونگی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ ، 20 سے زائد مزدور اغواء

مزید خبریں