گجرات، قصائیوں کی من مانیاں جاری، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے بھر پورکارروئی کا مطالبہ

گجرات(شہزاد انور ملک) پنجاب میں قصائیوں کی من مانیاں جاری، بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکاسلسلہ جاری ہے تو دوسری گجرات کے قصبوں میں مقامی قصائی گوشت مہنگا فروخت کررہے ہیں۔ موقع پر روشن پاکستان نیوز کے نمائندے نے میڈیا سے وابستگی ظاہر نہ کرنے پر گو شت کا نرخ پوچھ لیا تو قصائی نے گیارہ سو روپے کا ریٹ بتا یا گیا۔ پھر نمائندے نے پوچھا کہ نرخ نامہ کہا ں آپ کے پاس؟ جس پر قصائی نے بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے نرخ نامہ نہیں دیکھایا۔ نمائندے نے ویڈیو بناتے ہوئے دوبارہ پوچھا کہ بتائیں آپ گوشت مہنگاکیوں بیچ رہے ہیں؟ جس پر قصائی نے کہا آپ کو کتنا چاہئے 900روپے کلو آپ دے دیتا ہوں،جس پر ہمارے نمائندےنے کہا کہ ابھی تو آپ گیارہ سو روپے کلو ریٹ بتا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: گجرات، پیٹرول مافیا کا راج برقرار، غیر قانونی طریقے سے مہنگے داموں پیٹرول فروخت ہونے لگا

اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں قصائیو ں کا راج برقرار ہے اور مہنگا گوشت فروخت کررہے ہیں۔ وہاں کےمقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،یہاں ہر بندہ اپنی مرضی کررہاہے چاہے و ہ پیٹرول مافیا ہو ، یا قصائی ، شہرویوںنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں مختلف مافیاز کیخلاف بھرکارروائی کی جائے۔

مزید خبریں