جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
عبدالوحید بابی کو اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے الیکشن میں بلا مقابلہ ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز نے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے الیکشن 26 – 2024 میں بلا مقابلہ بطور ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہونے پر عبدالوحید بابی سیکریٹری ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین سعید جان مروت سرپرست فیڈرل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے کی ۔ صدر ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز ملک سجاد نے تقریب کے استقبالیہ میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم عبدالوحید بابی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ، ان کی سماجی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ۔

سنئیر نائب صدر اور ڈائریکٹر ارادہ ریہب سنٹر طاہر نواز نے عبدالوحید بابی کے حوالے سے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ انسانی خدمت میں لگایا ۔

نائب صدر اور ڈائریکٹر شفاء نور فاؤنڈیشن زید احمد نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عبدالوحید بابی بلا مقابلہ اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہوئے ۔ صدر وومن ونگ نبیلہ صدف نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عبدالوحید بابی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور ہم ان کے ہر فلاحی کام میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں ۔

آخر میں ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی جانب سے عبدالوحید بابی کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا کی گئی ۔

مزید خبریں