هفته,  23 نومبر 2024ء
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار اب ہو جائیں ہوشیار!

گجرات(روشن پاکستان نیوز) بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار افراد کیخلاف پنجاب پولیس نے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مخلتف شہروں میں پنجاب پولیس عوام کو ہیلمٹ استعمال کی طرف راغب کررہی ہے اور عوام کو ہیلمنٹ استعمال کے فوائد سے بھی آگاہ کررہی ہے۔

اسی طرح پیٹرولنگ پوسٹ کوٹلہ میں ارب علی خان، محمد رضوان اے ایس آئی نے ہمراہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ نجاب سیف سٹی اتھارٹی کیجانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے سوفٹ وئیر تیار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے، سوفٹ ویئر کے ذریعے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کی نشاندہی کی جائیگی ، سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونیوالے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ ہو گا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کیخلاف ورزی ٹریس کرنے کا یہ پہلا انفرادی سوفٹ ویئر ہے،سوفٹ ویئر کے ذریعے پنجاب پولیس کی پولیسنگ صلاحیتوں میں یقینی اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں