راولپنڈی( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ انکے ابائی گاؤں کلر سیداں کے علاقہ پکھڑال میں ادا کی گئی۔
ایس ایس پی راجہ منور حسین نے راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں بھی فرائض سر انجام دئیے، نماز جنازہ میں ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او کلر سیداں سمیت پولیس افسران اور اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔