راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چہلم حضرت امام حسین (26 صفر المظفر) آر اے بازار کے علاقہ میں جلوس کے سیکورٹی انتظامات ،جلوس کی سیکورٹی پر 500 افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا جلوس کے روٹ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین (26 صفر المظفر) آر اے بازار کے علاقہ میں جلوس کے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔
جلوس کی سیکورٹی پر 500 افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا جلوس کے روٹ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جلوس کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جلوسوں و مجالس کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔










