اتوار,  15  ستمبر 2024ء
بھکاری بھی چالاک ہوگئے،زیادہ پیسوں کے لالچ میں عمران خان کی تصویر پہن لی

گجرات(روشن پاکستان نیوز)دنیا میں پاکستان کا شمار سب سے زیادہ خیرات دینے والے ممالک میں ہوتا ہے، یہ خیرات مختلف صورتوں میں دی جاتی ہے، پاکستان میں گداگری کی بڑھتی ہوئی اہم وجہ غلط طریقے سے خیرات دینا ہے، اگر خیرات اور زکوٰۃ اسلامی نقطہ نظر کے مطابق دی جائے تو معاشرے میں غریب طبقے کی شرح کم ہوتی نظر آئے گی، عام عوام کا گداگری بڑھنے میں بڑا ہاتھ ہے جو بغیر کچھ جانے پیسے اللہ کا نام سن کر دیتی ہے۔

تفصلات کے مطابق بھکاری بھی لالچی بن گئے،بھیک مانگنے کے نئے نئے طریقے بھی ایجادکرلئے ہیں۔

سوشل میڈیاپر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک بھکاری گلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر لٹکائے ہوئے ہیں تاکہ لوگ اسے زیادہ بھیک دیں اور اس کی اچھی خاصی دیہاڑی لگ جائے۔

ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک اپاہیج شخص شہر کی مرکزی شاہراہ پر بلکل سٹرک کے درمیان موجود ہے اور لوگوں سے بھیک کی اپیل کر رہا ہے ۔

عمران خان کی تصویرلگا کر بھیک مانگنے والا شخص پر امید ہے کہ اسے عمران خان کے چاہنے والے زیادہ سے زیادہ بھیک دینگے اور یہ دعا کرے گا کہ عمران خان جلد ازجلدجیل سے باہر آجائیں۔

واضح رہے کہپاکستان میں گداگری ایک پیشہ بلکہ مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے، گلیوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور چوراہوں میں گداگر مرد خواتین اور بچے نئے روپ اختیار کئے ہوئے ہاتھ پھیلائے ہوئے نظر آتے ہیں، 65 فیصد گداگر کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن انھوں نے گداگری کو اپنا رکھا ہوتا ہے، مقدس مہینوں میں گدا گروں کا سیزن عروج پر آجاتا ہے۔

علوم عمرانیات کے ماہرین گداگری کو ایک ایسا سماجی رویہ قرار دیتے ہیں، جس کے تحت معاشرے کا محروم طبقہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دوسروں کی امداد کا محتاج ہو جاتا ہے، یہ طبقہ امیر افراد سے براہ راست اشیاء خورونوش، لباس اور دیگر ضروریات کیلئے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔

گداگری غربت اور محرومی سے پیدا ہونے والی ایک سرگرمی کا نام ہے، یہ دوسروں کے سامنے پیش کی جانے والی ایسی درخواست کا نام ہے جسے پیش کرنے کا مقصد حصول رقم یا صدقات ہوتا ہے، جسے پیش کرنے والا یہ رقم ذہنی و جسمانی مسائل غربت وغیرہ کے سبب خود کمانے سے قاصر ہوتا ہے، پسماندگی اور غربت کے باعث دن اور رات لمحات میں ہر سمت بھیگ مانگتے نظر آتے ہیں، ان میں بچوں ،بڑوں وار عورتوں کی تعداد انتہائی دردناک صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News