بدھ,  18  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات

راولپنڈی( کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 425 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائیگی، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے چھتوں پر سنائپر تعینات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 425 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائیگی۔

گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے چھتوں پر سنائپر تعینات کیے گئے ہیں،سینئر افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جسے یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News