بدھ,  15 جنوری 2025ء
شبیرمیثمی کا لسبیلہ اور کہوٹہ میں بس حادثوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے لسبیلہ مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

بس حادثے میں شہید زائرین کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت زائرین کی میتوں کو آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، متاثرہ افراد و زخمیوں کی ہر ممکن اور بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دردناک واقعے میں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی یے اور دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

حکومت اور متعلقہ ریسکیو ادارے زخمیوں کی فی الفور اور ہرممکن امداد کریں، ملک بھر کی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو فوری اور سختی سے بند کیا جائے، بس کمپنیوں کے مالکان خود ہی پرانی گاڑیوں کو بند کریں تاکہ مزید انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔

مزید خبریں