هفته,  07  ستمبر 2024ء
گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صدرآل پاکستان جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی نےچیئر پرسن پرائس کنٹرول اتھارٹی پنجاب محترمہ سلمیٰ بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے، قیمتوں کے تعین کاڈیمانڈان سپلائی کے فرق کو ختم کیا جائے۔

ہر شہر میں ہول سیل میٹ مارکیٹ قائم کی جائے، پنجاب بھر کے ہر شہر میں ہول سیل میٹ مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے، منڈیوں میں سکیل کا نظام لگایا جائے،گوشت ایکسپورٹ کرنے والوں پر جو قانون لاگو ہے اس پر عمل درامد کروایا جائے،جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ پر قابو پایا جائے،گوشت ایکسپورٹ کرنے والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے فارمز لگا کر جانوروں کی افزائش کو بڑھائیں اور گوشت کو ایکسپورٹ کریں تاکہ جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو، لاہور میں چار زون بنائے جائیں اور ہر زون میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سلاٹر ہاؤس تعمیر کیے جائی جائے، لاہور کی میٹ مارکیٹ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے،چیئر پرسن پرائس کنٹرول کمیٹی محترمہ سلمیٰ بٹ صاحبہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جمیعت القریش کے یہ مطالبات اقوام بالا تک ضرور پہنچائیں گی اور کوشش کریں گی کہ یہ مسائل جلد از جلد حل کروائے جائیں۔

خورشید احمد قریشی نے ان خیالات کا اظہارچیئر پرسن پرائس کنٹرول اتھارٹی پنجاب محترمہ سلمیٰ بٹ کیساتھ ملاقات مین کیا،ملاقات میں پنجاب بھر سے جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے شرکت کی جن میں لاہور، رحیم یار خان، ملتان، جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں ،چنیوٹ، راولپنڈی، جہلم، اٹک ،لیہ،قصور،دیپال پور،وہاڑی،شیخوپورہ،کوٹ مومن،بہاولپور،و دیگر علاقہ جات کے عہدے داران شامل تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News