اتوار,  15  ستمبر 2024ء
شبیرمیثمی کی کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے رحیم یار خان کچہ ماچھکہ کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رحیم یار خان کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی جانب سے سفاکیت اور بربریت کی تاریخ رقم کی گئی۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، شہری و سماجی امن وامان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کو بھی مؤثر کارروائی کے زریعے یقینی بنایا جائے، پنجاب و سندھ کی صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ منظم اور سخت کارروائی کرتے ہوئے ان سماج دشمن عناصر کے سروں کو کچل دیں۔

ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچرز سمیت دیگر جدید، بھاری اور غیر ملکی اسلحے کی موجودگی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News