جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائیگی۔

تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News