اتوار,  22 جون 2025ء
راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیچ کا اختتام

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی۔

طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیچ کا اختتام ،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میںسینئر افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ انٹر ن شپ پروگرام سے طلباء وطالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی،نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے، فرینڈز آف پولیس معاشرہ کی بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں، تقریب کے اختتام پر فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

مزید خبریں