فورس کی ویلفیئرکیلئے سعید انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے سعید انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

مفاہمتی یاداشت کے تحت شہداء پولیس کی فیملیز اور پولیس افسران و جوانوں اور فیملیز کو چیک اپ، علاج معالجہ اور مختلف اقسام کے لیے لیب ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے سعید انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

مفاہمتی یاداشت کے تحت شہداء پولیس کی فیملیز اور پولیس افسران و جوانوں اور فیملیز کو چیک اپ، علاج معالجہ اور مختلف اقسام کے لیے لیب ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پولیس افسران و اہلکاروں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں