منگل,  11 نومبر 2025ء
ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھا کہ مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں