بدھ,  18  ستمبر 2024ء
شبیر حسن میثمی کی پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر “پیغام حج کانفرنس” میں شرکت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر “پیغام حج کانفرنس” میں شرکت،اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے انہیں خصوصی طور پر خوش آمدید کہا۔

تقریب میں گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اس برس حج انتظامات کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی خدمات کو سراہا اور پاکستانی حجاج کے لیے انتظامی امور میں نظم و ضبط کے لیے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کے برعکس اس برس حج انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی تھی جس سے حجاج کو فریضہ حج انجام دینے میں قدرے آسانی رہی۔

انہوں نے امید ظاہر کی وزارت مذہبی امور اس ضمن میں مزید خدمات اور اقدامات انجام دے کر آئندہ برس مزید بہتر امور انجام دے گی۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، معروف خطباء علامہ فیاض حسین مطہری اور مولانا امداد علی گھلو نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پیغام حج کانفرنس میں مقررین کی طرف سے عالم اسلام کے باہم متحد ہو کر بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News